بد خواہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - برا چاہنے والا، کینہ ور، دشمن۔  اعضائے مضمحل نے عصیاں سے باز رکھا بدخواہ تھے جو اپنے وہ خیر خواہ نکلے      ( ١٩٥٢ء، دیوان صفی، ١٢٤ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم صفت 'بد' کے ساتھ مصدر خواستن سے مشتق صیغۂ امر 'خواہ' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'بدخواہ' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔